The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت واساہیڈ آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس … حلقہ این اے 125میں صاف پانی کی فراہمی اورنالوں کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت … مزید

14

حلقہ این اے 125میں صاف پانی کی فراہمی اورنالوں کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکی جارہی ہیں،ہمیں تمام ترسیاسی اختلافات سے بالاترہوکرعوامی خدمت کرنی ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

بدھ ستمبر
17:18

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت واساہیڈ آفس میں اعلیٰ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت بدھ کے روز یہاں واساہیڈ آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی واساسیدزاہدعزیز،وائس چیئرمین شیخ امتیاز،صدرداتاگنج بخش ٹاؤن جاویداکرم،نائب صدر میاں ندیم اور واسا کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران حلقہ این اے 125میں صاف پانی کی فراہمی اورنالوں کی صفائی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ چیئرمین حضرات نے صوبائی وزیر صحت کو حلقہ کے مسائل اور عوام کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں،پہلے دن سے عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 125میں صاف پانی کی فراہمی اورنالوں کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،حلقہ میں تمام نالوں کی صفائی کی جائے،واساکے افسران حلقہ میں صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات مزیدبہترکریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکی جارہی ہیں،پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے تمام وعدے پورے کررہی ہے،تمام چیئرمین حلقہ میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے متعلقہ حکام کو آگاہ رکھیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ہماری حکومت کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عملی طورپر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔واسا حکام حلقہ این اے 125میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کرے۔ہمیں تمام ترسیاسی اختلافات سے بالاترہوکرعوامی خدمت کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More