The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب کا سیکرٹری و ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ سکولوں کا دورہ … سکولوں میں سہولیات اور کرونا وائرس سے بچائو کے انتظامات کا معائنہ کیا

22

سکولوں میں سہولیات اور کرونا وائرس سے بچائو کے انتظامات کا معائنہ کیا

منگل ستمبر
19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ پشاور کے سکولوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکولوں میں دی جانے والی سہولیات اور کرونا وائرس سے بچائوکیلئے انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے سکول سربراہان کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول متھرا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایریگیشن کالونی پشاوراورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول متھرا میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور بہترین اقدامات پر داد دی۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ طُلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز بہت خوش آئند ہے وہ طلباء و طالبات سے بھی ملے اور ان کو ایس او پیز پر عمل کرنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے اہم منصوبے محکمہ تعلیم نے شروع کیے ہیں۔ اکبر ایوب خان نے ضلع پشاور کے سرکاری سکولوں میں دی جانے والی معیاری تعلیم اور بہترین انتظامات پر ایجوکیشن حکام کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مزید ہدایت جاری کیں کہ پشاور میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، سکولوں میں سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور نئے سکولوں کے قیام پر ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More