The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی نمائندگان خواجہ سراء سے ملاقات … ملاقات میں صوبہ بھر میں خواجہ سراء کمیونٹی کو درپیش مسائل بارے تفصیلی گفتگو

12

ملاقات میں صوبہ بھر میں خواجہ سراء کمیونٹی کو درپیش مسائل بارے تفصیلی گفتگو

بدھ ستمبر
21:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی نمائندگان خواجہ سراء سے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ بھر میں خواجہ سراء کمیونٹی کو درپیش مسائل بارے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ خواجہ سراؤں پر تشدد کی روک تھام اور صوبائی سطح پر قانون سازی پر زور دیا گیا۔خواجہ سراؤں کے وفد میں اسد نواز چوہدری، زنایہ چوہدری اور نیلی رانا شامل تھے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے خواجہ سراؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں انسانی حقوق بالخصوص خواجہ سراء کمیونٹی کی حفاظت یقینی بنارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے پنجاب حکومت بہت جلد ایک بل بھی اسمبلی میں پیش کرنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز عالم آگسٹین نے مزید کہاکہ آپ لوگ اپنی کمیونٹی میں سے فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ محکمہ انسانی حقوق آپ کو بہتر طور پرتحفظ فراہم کر سکے ،محکمہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر کمیونٹی سے ورکنگ گروپ تشکیل دے رہے ہیں ِ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں امن،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان بھر میں پر امن ماحول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم اس کے لئے تمام اسٹیک ہولدرز کو ملکر ساتھ چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں خواجہ سراء کمیونٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں تاکہ آپس میں نفرتوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔خوجہ سراؤں نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اب ہر اہم سیکٹر میں خوجہ سراؤں کی نمائندگی یقینی بنائی جا رہی ہیِ ،امید ہے کہ مستقبل میں بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر پر امن معاشرے کو فروغ دیا جا سکے گا۔انہوں نے خواجہ سراء کمیونٹی کی جانب سے فوکل پرسن کے لیے زنایہ چوہدری اور نیلی رانا کانام بھی تجویز کیا،ِِِ صوبائی وزیر نے ان کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا اور کمیونٹی کو رپیش مسائل بارے تفصیلی طور پر لکھ کر پیش کریں تاکہ محکمہ کی جانب سے مکمل تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More