The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ اپنے دورہ گوجرہ کے موقع پر میڈیا سے جان چھڑاتے رہے

20

ہفتہ اکتوبر
18:28

صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ اپنے دورہ ..
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ اپنے دورہ گوجرہ کے موقع پر میڈیا سے جان چھڑاتے رہے،میڈیا کے بار بار وقت مانگنے پر بہانے سے ٹالتے رہے۔وزیر موصوف ہر سال گوجرہ میں جامع مسجد ریلوے اسٹیشن چوک میں حفاظ کی دستاربندی کے لیے آتے ہیں اور مسجد میں مریدین سے مختصر خطاب بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بھی وزیر موصوف سالانہ دورہ پر آئے تو میڈیا نے سوالات کے لیے وقت مانگا تو کہا کہ ہم اور آپ مسجد کے پاس ہی ایک مرید کے گھر چلتے ہیں اور ”لنگر”کے بعد گفتگو کرتے ہیں بعد ازاں لنگر کے بعدپھر وہاں میڈیا نمائندگان نے وزیر موصوف سے سوالات کے لیے وقت مانگا تو انہوں نے وہاں بھی بہانہ کرتے ہوئے ایک اور مرید کے گھر پہنچنے کو کہا کہ وہاں جا کر گفتگو کرتے ہیں اور اس طرح وہ میڈیا سے مختلف بہانوں سے پیچھا چھڑانے کی کوشش میں رہے۔جس کی وجہ شاید پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی بھی ہوسکتی جس وجہ سے میڈیا کا سامنا نہ کرنا چاہتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More