The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی حکومت ہر وہ اقدام اٹھانے کیلئے تیار ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

11

پیر ستمبر
22:35

کوئٹہ۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر موجودہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں ہر وہ اقدام اٹھانے کیلئے تیار ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کے اچانک دورے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا بہتر حل نکالا جا سکے۔ بعد ازاں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران میر ضیاء لانگو نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں اور اپنے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

صوبائی حکومت کی کاوشوں سے تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہو رہی ہیں لیکن تمام تر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا تاکہ کرونا وائرس کی وبا کو دوبارہ پھیلنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More