The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی حکومت کھیلوں کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،حاجی فضل الہی … وزیراعظم عمران خان خود بھی سپورٹس رہے ہیںاور انکی خواہش ہے کہ خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں کھیل … مزید

3

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،یہی وجہ ہے سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کئی انقلابی اقدامات کئے گئے،جسکے تحت زیادہ سے زیادہ سپورٹس مقابلے جارہے ہیں بلکہ اضلاع کی سطح پر مرد وخواتین کوچز کی تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزقیوم سٹیڈیم میں آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیزاللہ جان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد اقبال،صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر صاھحبزادہ الہادی اور سیکرٹری عنایت اللہ خُان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حاجی فضل الہی نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان خود بھی سپورٹس رہے ہیںاور انکی خواہش ہے کہ خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں کھیل اور کھیلوں کو فروغ مل سکے ،اور اللہ کا فضل ہے کہ اس کھیلوں کے حوالے سے ملک بھر میں کام ہورہاہے کیونکہ نوجوان نسل براہ راست کھیلوں سے وابستہ ہیں،انہوںنے کہاکہ جب ملک میں کھیلوں کا شعبہ فعال ہوگا تو معاشرہ صحت مندہوگا۔

انہوںنے آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ کھلاڑیوں کی ہر ممکن تعاون جاری رکھیںگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More