The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی حکومت بلوچستان کی اقلیتی عوام کو وہ تمام حقوق دے رہی ہے جس کا اس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیاتھا ، دھنیش کمار … ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس فلسفے … مزید

13

ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس فلسفے کو یقینی بنارہے ہیں کہ اقلیتی برادری اپنی عبادت کیلئے آزاد ہے،مشیراقلیتی امور

اتوار اکتوبر
18:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی اقلیتی عوام کو وہ تمام حقوق دے رہی ہے جس کا اس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیاتھا اور ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس فلسفے کو یقینی بنارہے ہیں کہ اقلیتی برادری اپنی عبادت کیلئے آزاد ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو میتھوڈیسٹ چرچ میں واٹر سپلائی وفلٹریشن پلانٹ کے افتتاح اوراقلیتی برادری کے معذور افراد میں ٹرائی موٹرسائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔دھنیش کمارنے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی میں بلوچستان کے عوام کا اہم کردار ہے جس کی واضح مثالی آج یہاں چرچ میں ہونے والی تقریب میں جس میں مسلم ، کرسچن ،ہندو ،سکھ سب موجود ہیں ہمارے دسمن ملک میں بنیاد پرستی کے حوالے سے جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں پاکستان کی اقلیتی برادری انکے پروپیگنڈے کواپنے عمل سے ناکام بنادے گی ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے پرچم کا سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے اور ہم اپنے پرچم کی عزت و حرمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گذشتہ حکومتوں میں سوئیپر کی پوسٹیں اقلیتی برادری کیلئے مختص کی جاتی ہیں لیکن ہماری حکومت نے اس چیز کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اوراب قانون سازی کے ذریعے تمام شعبوں میں ملازمتوں میں اقلیتی برادری کے 5فیصد کوٹے کو یقینی بنادی اہے اور اقلیتی کوٹہ پر اب صرف اقلیت کے افراد ہی بھرتی ہونگے اگر کسی محکمہ نے خلاف ورزی ی تو انکے اعلیٰ افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تقریب کے اختتام پر پادری سائمن بشیر نے ملک کی ترقی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More