The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوابی کو تجاوزات سے پاک کیاجائے گا‘ شاہد محمود

4

پیر ستمبر
13:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے صوابی شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈان کی۔

(جاری ہے)

اے سی صلاح الدین کی سر براہی میں ٹی ایم اے اور مقامی پولیس نے صوابی کے بازاروں میں تجاوزات آپریشن کے دوران دوکانوں کے آگے لگائے گئے بورڈز، باہر رکھے ہوئے سامان، پنجرے وغیرہ سرکاری قبضے میں لے کر ٹی ایم اے صوابی کے حوالے کر دیا جب کہ ایکسویٹر کے ذریعے تھڑے گرانے کے علاوہ بازاروں میں موجود ہتھ ریڑیاں ہٹائی اس موقع پر ڈی سی صوابی شاہد محمود نے واضح کیا کہ صوابی بھر کو تجاوزات سے صاف کیا جائیگا تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے اور ٹریفک کی آمدو رفت میں خلل نہ ہو انہوں نے تاجروں، دوکانداروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More