The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوابی پولیس کی اہم کاروائی باپ اور بیٹی کے قتل کا معمہ حل ،چار سفاک قاتل گرفتار

8

پیر ستمبر
15:45

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) صوابی پولیس کی اہم کاروائی باپ اور بیٹی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا چار سفاک قاتل گرفتارآلہ قتل کلاشنکوف بمع میگزین برآمد۔

(جاری ہے)

جائیداد کے تنازعہ پر اپنا ہی بھانجوں کے ہاتھوں چچا قتل جبکہ مقتول کی بیٹی مسماة (ب) کو بھی اغواء کرنے کے بعد پھانسی دیکر بے دردی سے قتل کیا تھاڈی پی او صوابی کی سخت ایکشن پر چار سفاک قاتلوں کو گرفتار کیا گیا, دونوں باپ بیٹی کیساتھ بہت ظلم اور بربریت کی داستان قائم کی, ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کرکے واقعی سزا دلائیں گیایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بمورخہ 29.08.2020 کو آدم خان کو اسلام آباد میں پلاٹ کے تنازعے پر ملزمان روزآمین, محمد پسران شیر زمین ساکنان پنڈی حال مانیری بالا نے قتل کیا گیا,جبکہ بعد میں بمورخہ 30.08.2020کو دختر آدم خان مسماة بشری کو ملزمان روزآمین،د عثمان،سلیمان پسران روز آمین نے نیو چکرہ پنڈی سے اس بناء پر اغواء کی کہ مقتولہ نے ملزمان سے قتل ہونے والا والد کا بدلہ لینے کا کہہ رہی تھی,ملزمان چچا زادگان نے مقتولہ بشری کو وہاں سے آغواء کرکے بمقام سین خیل مانیری میں پھانسی دیکر قتل کرنے کے بعد نعش کو قبرستان برکی کیمپ میں پھنکی,اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش آلہ قتل کلاشنکوف برآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More