The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوابی میں ہفتہ صفائی مہم منایا گیا

8

اتوار ستمبر
17:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح صوابی میں بھی ہفتہ صفائی مہم منایا گیا۔ اس سلسلے میں جوڈیشل کمپلکس شاہ منصور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی حافظ نسیم اکبر کی خصوصی ہدایت اور نگرانی میں جوڈیشل بیوٹیفیکیشن کمیٹی کے چیر مین ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ محمد زیب خان، ایڈمن سینئر سول جج محمد انعام خان، سول جج عامر افریدی سینئر سول جج محترمہ تانیہ ھاشمی، سول جج محترمہ نورین فاروق اور ڈسٹرکٹ بار صوابی کے صدر صغیر خان،جنرل سیکرٹری صفدر زیب ایڈووکیٹ، لاہور بار کے صدر تنویر شہزادنائب صدر عاقل محمد ایڈووکیٹ،گوہر خان ایڈووکیٹ،ٹی ایم اے سٹاف اورجوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں تعین کلاس فور سٹاف ممبران نے ملکرجوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں مختلف قسم کے پودے لگائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ صفائی مہم کے اختتام پر چیر مین بیوٹیفیکیشن کمیٹی ایڈیشنل سیشن جج محمد زیب حان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، ایمان اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار آپ لوگوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم ایک ذمہ دار قوم ہے اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے پورے ملک کو گرین اور کلین بنایا جا سکتا ہے۔ صغیر حان،عاقل محمد اور تنویر شہزاد ایڈوکیٹس نے اس سلسلے میں وکلاء برادری کی طرف سے ہرقسم تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More