The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوابی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

7

اتوار ستمبر
17:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) یارحسین پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان نے اپنی ٹیم کے کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ حسین عرف شاھو کو گرفتار کرکے قبضہ سے 6360گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران اللہ کے قبضہ سے 1020 گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More