The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوابی،یارحسین پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا

7

اتوار ستمبر
19:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) یارحسین پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان اپنے ٹیم کے سب انسپکٹر پرویز خان,اے ایس آئی فضل مالک کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ حسین عرف شاھو سکنہ یعقوبی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 6360گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران اللہ سکنہ یارحسین کے قبضہ سے 1020 گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More