The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صدر عارف علوی کی کورونا وباکے کیسز میں اضافے پر تشویش، عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل … ں* ہم جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل … مزید

17

ں* ہم جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی،ویڈیو پیغام

اتوار اکتوبر
23:05

Hاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وباکے کیسز میں اضافے کے پیش نظر عوام کے نام ویڈیو پیغاممیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پا چکے تاہم، مکمل قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے، حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن اور لوگوں کو بیروزگاری سے بچا کر موثر طریقے سے وبا کا مقابلہ کیا، ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جن ممالک میں کورونا وائرس میں کمی آ ئی ان میں یہ دوبارہ پھیل رہا ہے، پاکستانی عوام نے احتیاط کی، مساجد اور بازاروں میں ماسک پہنے، سماجی فاصلہ بر قرار رکھا، کورونا وبا دوبارہ پھیلنے کے تناظر میں مزید چند مہینوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیا اور احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی، علمائ کرام اور میڈیا نے کورونا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، عوام ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں، شادی ہالز، گھروں میں اجتماعات کے دوران احتیاط کریں بغل گیر نہ ہوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More