The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صدر جماعت اسلامی یوتھ کراچی کا غربی کا دورہ،اورنگی ٹائون میں باڈی بلڈنگ جم،اسنکوراور ہوٹلز میں نوجوانوں سے ملاقاتیں … کراچی ریفرنڈم شہر کی ترقی اور خوشحالی کا نقطہ … مزید

16

کراچی ریفرنڈم شہر کی ترقی اور خوشحالی کا نقطہ آغاز ہے، سندھ اور پنجاب کارڈ نہیں اب کراچی میںصرف خدمت کارڈ چلے گا،ہاشم ابدالی

اتوار اکتوبر
19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) صدر جماعت اسلامی یوتھ کراچی ہاشم ابدالی کا ضلع غربی کا دورہ،اورنگی ٹائون شاہ والی اللہ میں باڈی بلڈنگ کلب،اسنکورکلب اور ہوٹلز میں نوجوانوں سے ملاقاتیں کراچی ریفرنڈم کے حوالے سے رائے شماری۔ہاشم ابدالی نے اس موقع پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑ کر سندھ اور پنجاب کارڈ کے پرخچے اڑا دئے ہیں۔کراچی کے نوجوان بے دار ہیں اب شہر میں صرف خدمت کارڈ چلے گا۔روٹی کپڑا مکان اور لسانیت کے تمام نعرے اپنی موت مر چکے ہیں ۔کراچی کی حق دو تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے۔جماعت اسلامی کی تحریک کو عوامی حمایت حاصل ہے ،تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔اس موقع پر ناظم علاقہ شاہ والی اللہ مناظر الحسن ،ڈپٹی جنرل سکرٹری یوتھ ضلع غربی بلال نصیر سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعددا بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

صدر یوتھ کراچی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔بدقسمتی سے شہر کراچی کے نوجوانوں کے ہاتھ سے قلم چھین کے بندوق دے دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست نے شہر کو برباد کردیا ہے۔جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کو پڑھنے لکھنے اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب لانا چاہتی ہے۔نوجوانوں کی ترقی کراچی کی ترقی ہے۔نوجوان ہمارا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More