The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صدرمملکت کی زیرصدارت گورنرہائوس میں اجلاس، گورنر سمیت معروف کاروباری شخصیات کی شرکت … راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش ہیں،ان منصوبوں … مزید

9

راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش ہیں،ان منصوبوں سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے، ڈاکٹرعارف علوی

اتوار ستمبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اتوارکو گورنر ہائوس سندھ میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ،ملک ریاض حسین، عقیل کریم ڈیڈھی، عارف حبیب ،محمود مولوی،معروف کاروباری شخصیات فاطمہ گروپ کے فواد مختار، لیک سٹی ہولڈنگ گروپ کے گوہر اعجاز، سیفائر گروپ کے شاہد عبداللہ، یو ایس گروپ کے میاں محمد احسن ،طارق رفیع، احمد تبا، ندیم فیروزسمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش ہیں۔ان منصوبوں سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔اس موقع پر سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More