The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صدارتی معافی کے بعد فلپائن میں قتل کا مرتکب امریکی وطن واپس روانہ

4

اتوار ستمبر
16:40

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) فلپائن میں ایک ٹرانس جینڈر خاتون کو ہلاک کرنے والے امریکی فوجی کو اتوار کے دن ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی معافی کے نتیجے میں اس امریکی فوجی کو امریکا واپس روانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوزف اسکاٹ پیمبرٹن کو سن دو ہزار چودہ میں اس قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ تب سے وہ فلپائن کی جیل میں تھا۔ اس واقعے نے فلپائن میں امریکی افواج کی تعیناتی پر ایک نئی عوامی رنجش کو جنم بھی دیا۔ جوزف نے امریکا واپس روانہ ہونے سے قبل منیلا میں فلپائنی صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More