The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن کی جیت جرم کی جیت ہوگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

9

پیر ستمبر
10:45

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی انختاب میں جوبائیڈن کی جیت جرم کی جیت ہو گی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں اداریکی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث گزشتہ روز ریاست نیواڈا کے شہر ہینڈرسن میں ہونے والی انتخابی ریلی بند مقامات پر منعقد کی تاہم ریلی کے شرکا نے ماسک نہیں پہنے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلہ رکھا جو کورونا وائرس ایس او پیز میں شامل ہے۔

اس موقع پر صدر نے اپنے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کا استعمال کرتے اور جرم کی حمایت کرتے ہیں یہی نہیں جوبائیڈن دہشت گردوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور میں دہشت گردوں کو گرفتار کرنا چاہتا ہوں اس لیے اگر نومبر انتخابات میں جوبائیڈن کی جیت ہوئی تو یہ جرم کی جیت ہو گی جوامریکہ کے وقار کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More