The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے،شاہد اقبال بھٹہ

22

اتوار اکتوبر
17:05

چناب نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار رائے محمد عرفان یوسف ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل (رجسٹرڈ) پنجاب زون نے ضلعی باڈی چنیوٹ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصدر شاہد اقبال بھٹہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ صحافیوں کے حقوق دلوا کر ہی دم لیں گے چنیوٹ میں تمام صحافیوں اور ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے ممبران اور ان کی فیملی جس میں بیوی بچے اور والدین شامل ہوں گے کے تمام ٹیسٹ فری کراوئے جائیں جبکہ ادویات پچاس فیصد ڈسکاونٹ پر دی جائیں اور امید کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون کرے گی۔

اس موقع پر یونین کے دیگر عہدداران حمزہ مقبول بھٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب زون، شاہد اقبال بھٹہ ضلعی صدر چنیوٹ اور ڈاکٹر احسان جنرل سیکرٹری چنیوٹ، نثار احمد اُپل سیکرٹری فنانس اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More