The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صحافیوں اور مختلف اِداروں کے افسرانِ تعلقات عامہ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا دوسرا مرحلہ شروع

10

پیر ستمبر
15:45

․ احمدپورشرقیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور پریس کلب کے اشتراک سے مقامی صحافیوں اور مختلف اِداروں کے افسرانِ تعلقات عامہ کے لیے جاری تربیتی ورکشاپ کا دوسرا مرحلہ عباسیہ کیمپس میں شروع ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کر کے شعبہ صحافت کی بڑی خدمت کی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ صدر پریس کلب بہاو لپور نصیر احمد ناصر نے کہا کہ موجودہ ٹریننگ کے مرحلے میں 45صحافی اور 5تعلقات عامہ کے افسران شریک ہیں جبکہ گزشتہ مرحلے میں بھی 50شرکائ مستفید ہوئے۔

سیکریٹری جنرل پریس کلب ریاض احمد بلوچ نے کہا کہ وائس چانسلر نے بہاول پور کے صحافیوں کے لیے ٹریننگ کے بعد رحیم یار خان اور بہاولنگر کے صحافیوں کے لیے بھی تربیتی ورکشاپس کا اعلان کیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر محمد شہزاد اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد احمد خالد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More