The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے لیسکو ای کچہری کا انعقاد

22

بدھ ستمبر
20:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے بدھ کے روزلیسکو ہیڈ کوارٹر میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سُنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ترجمان کے مطابق لیسکو کی خصوصی ای کچہری میں تمام فنکشنل ہیڈز بھی موجود تھے جبکہ تمام آپریشن سرکلز کے ایس ایز نے بھی آن لائن فیس بک سیشن میں شرکت کی۔لیسکو کی جانب سے خصوصی طور پر منعقد کی جانے والی اس ہفتہ وار ای کچہری میں ریجن کے تمام سرکلز میں رہائش پذیر صارفین بھی اپنے مسائل کے بروقت حل کیلئے بھرپور شرکت کرتے ہیں۔لیسکو کی ای کچہری میں مختلف نوعیت کی تقریباً 120 شکایات موصول ہوئیں جن میں بجلی بلوں کی اقساط، ہائی وولٹیج تاروں کی منتقلی، ٹرانسفارمر اپ گریڈیشن، بل درستگی میٹر منقطع ہونے اور میٹر نہ لگنے سے متعلق شکایات شامل ہیں،چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے موصول شدہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کیں اور کہا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ ای کچہریاں وزیراعظم عمران خان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔ لیسکو صارفین کی جانب سے ای کچہریوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وباء کے دوران لیسکو کی جانب سے اٹھائے گئے اس طرح کے مثبت اقدامات سے صارفین بجلی کو مزید ریلیف حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More