The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صادق آباد میں کم سن بچیوں سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

12

پیر ستمبر
16:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے کم سن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم نے متاثرہ بچیوں کو اپنے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔پولیس ترجمان کے مطابق درخواست گزارمتاثرہ بچیوں کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ صادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جان کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او صادق آباد اور ان کی ٹیم کی محنت کو سرہاتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More