The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صاحبزادہ عامر ظفر کھلانا ویلی آمد‘ویلی نعروں سے گونج اٹھی

3

بدھ ستمبر
14:57

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ی پی آزاد کشمیر کی سابق صدرصاحبزادہ اسحاق ظفر کے فرزنذ انجینئر صاحبزادہ عامر ظفر کھلانا ویلی آمد کھلانا آمد پر پی پی کارکنان نے عامر ظفر کا والہنانہ استقبال کیا اس موقع پر فضا جیے بھٹو، جیے اسحاق ظفر، امید کی کرن عامر ظفر کے نعروں سے گو نج اٹھی عامر ظفر نے پارٹی کارکنان سے ملاقات کی وفات پا جانے والے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کیاس موقع پر عامرظفر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کا وقت ضائع کیا ہے،جہلم ویلی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں۔ چار سالوں میں موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی اور عدم توجہی سے مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہو اہے پیپلز پارٹی یونین کونسل وائز اور وارڈ ز کی سطح پر کارکنان پی پی پی کو انتخابی تحریک میں متحرک کرے گی عوام کے ساتھ موجودہ حکومت آزاد کشمیر نے جو کھلواڑ کیا ہے اسکو عوام کے سامنے رکھا جائے گاکارکنان پی پی پی ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے طول و عرض میں پھیل جائیں اور انتخابی مہم کا آغاز کر دیں کرپشن اور بدعنوانی تعمیراتی سکیموں کی سیاسی رشوت میرٹ پامالیاں لوٹ کھسوٹ، اقربا پروری و کنبہ پروری کے تمام ثبوت عوام کو دئیے جائیں گیبلاول بھٹو پاکستان کی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں،، چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر ملک کی مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آرہی ہے، پاکستان پیپلزپاٹی کی نظریاتی اور دفاعی سرحدوں کی محافظ ہے۔

(جاری ہے)

شہید بی بی کی سوچ و فکر کارکنوں کا قیمتی اثاثہ ہے جس پر کارکن عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More