The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شیرانی، پاک آرمی کے تعاون سے امپیریل پبلک لائبریری ڈیجیٹل لیب کا افتتاح

6

پیر ستمبر
15:35

شیرانی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاک آرمی کے تعاون سی بریگیڈیئر 29 بریگیڈ اظہر یاسین نے امپیریل پبلک لائبریری ڈیجیٹل لیب کا افتتاح کر دیا تقریب میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے افراد ، طالب علموں ،سول سوسائٹی، اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر 29 بریگیڈ بریگیڈیئر اظہر یاسین نے کہا کہ آج کل ڈیجیٹل دور ہے ڈیجیٹل لائبریری کی انعقاد سے جوانوں میں تعلیم کا ایک نیا شعور مل جائیگا کتاب ایک اچھا دوست ہے، آج کل تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے تعلیم ایک زیور ہ مستقبل کے معماروں کو چاہیے کہ وہ حصول علم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تعلیم پر بھی توجہ دیں، انھوں نے کہا کہ مطالعہ روح کی غذا ہے امپیریل لائبریری مطالعے اور ڈیجیٹل نظام کی شعور بیدار کرے گا افتتاح کے موقع پر پاک آرمی نے امپیریل پبلک لائبریری ڈیجیٹل لیب کو دس کمپیوٹر سسٹم ، سو کتابیں اور نقد رقم پیش کیے اظہر یاسین نے مزید کہا کہ پاک آرمی کی طرف سے آئندہ بھی امپیریل پبلک لائبریری کی ترقی کے لیے اقدامات کرینگے، ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امپیریل لائبریری کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کرنے کو تیار ہوں موجودہ دور انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا دور ہے چیرمین امپیریل پبلک لائبریری شہزاد خان اور سکیرٹری الیاس خان اور شہباز خان نے بریفنگ اور خطاب میں کہا پبلک لائبریری میں طالب علموں کے مطالعے کے لئے 4500 کتابیں اور جدید کمپیوٹر سسٹم، وائی فائی اور بہترین عمارت موجود ہے انھوں نے کہا کہ لائبریری کی کامیابی کے لیے انتھک جدوجھد کررہے ہیں تاکہ طالب علموں کو کمپیوٹر کی جدید سے جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More