The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شیخوپورہ‘ پی ٹی اے کی طرف سے ٹیلی فون کے بلوں کی تقسیم کا کام ٹھیکے پر دینے کی وجہ سے ان بلوں کی تقسیم کا نظام درہم برہم

3

جمعرات ستمبر
14:27

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پی ٹی اے کی طرف سے ٹیلی فون کے بلوں کی تقسیم کا کام ٹھیکے پر دینے کی وجہ سے ان بلوں کی تقسیم کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جس کے باعث پی ٹی سی ایل فون کے سینکڑوں صارفین کو ماہانہ بل خود جا کر پی ٹی اے کے دفاتر سے منگوانا پڑ رہے ہیں وائس چیئرمین انصاف لائیرز فورم بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے بلوں کی تقسیم کا کام کئی عشروں سے محکمہ ڈاکخانہ جات کے ذمہ تھا جس سے محکمہ ڈاکخانہ جات کو ہر ماہ لاکھوں روپے کی آمدن ہوتی تھی اب یہ نظام پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے صارفین کو بل نہ مل رہے ہیں اور ان کو بل تاخیر سے جمع کروانے میں جرمانہ کی رقم بھی ادا کرنا پڑ رہی ہے اور بل درست کرانے کے لیے بار بار پی ٹی اے کے دفاتر کے چکر بھی لگانا پڑ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More