The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شیخوپورہ سے وکلاء وقاص حیدر ورک ایڈووکیٹ،محمد محسن الیاس … ایڈووکیٹ کی مسلم لیگ میں شمولیت مسلم لیگ کے دروازے مخلص اور درددل رکھنے والوں کے لیے کھلے ہیں،کامل علی … مزید

2

ایڈووکیٹ کی مسلم لیگ میں شمولیت
مسلم لیگ کے دروازے مخلص اور درددل رکھنے والوں کے لیے کھلے ہیں،کامل علی آغا

بدھ ستمبر
20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) شیخوپورہ سے وکلاء وقاص حیدر ورک ایڈووکیٹ،محمد محسن الیاس ایڈووکیٹ نے آج مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغاسے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وکلاء کی مسلم لیگ میں شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ مزید مضبوط مستحکم اور فعال ہوگی انہوں نے کہا کہ وکلاء غریب اور مستحق افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی مفت خدمات پیش کریںتاکہ انہیں بھی فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم حصہ ہیں وہ ہمارے ساتھ سیاست میں شامل ہوکر ہمارے ہاتھ مضبوط کریں گے۔درین اثناء راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز عمران حنیف خان، راحیل قریشی، ملک عابد ، حارث خان، راجہ عامر اشفاق ، راجہ منور اشفاق اور راجہ ندیم نے بھی مسلم لیگ ہائوس میں کامل علی آغا سے ملاقات میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More