The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شیخوپورہ‘محکمہ صحت کے بعض حکام کی ملی بھگت اور عملے کی غفلت ‘ حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

13

اتوار اکتوبر
11:25

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) محکمہ صحت کے بعض حکام کی ملی بھگت سے شہر کی آبادی ڈیرہ غریب عالم میں ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر کے بغیر چلنے والے میٹرنٹی ہوم میں عملے کی غفلت کے باعث حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق ہوگئی متوفیہ سندس سلیم کے بھائی قیصر محمود نے بتایا ہے کہ ہم زچہ کو ڈیلیوری کے لیے مذکورہ میٹرنٹی ہوم پر لے گئے جہاں پر رنگ برنگے بورڈ لگے ہوئے ہیں میری بہن وہاں غیر مستند عملے کی لاپرواہی کی بناء پر فوت ہوئی ہے جس کو پانچ گھنٹے تک کلینک میں رکھا گیا اور کیس کرنے کی فیس 20 ہزار روپے طے کی گئی تھی علاقہ کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موت کا کھیل کھیلنے والے اس کلینک کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے دریں اثناء یٹرنٹی ہوم کی انتظامیہ نے عملے کی غفلت برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More