The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شیخوپورہ‘فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سینکڑوں ہلاک شدہ سرکاری ملازمین اور پنشنروں کے ورثاء کو تجہیز و تکفین کے اخراجات بھی ادا نہیں ہوسکے

4

جمعرات ستمبر
14:27

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سینکڑوں ہلاک شدہ سرکاری ملازمین اور پنشنروں کے ورثاء کو تجہیز و تکفین کے اخراجات بھی ادا نہیں ہوسکے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے پالیسی مرتب کی تھی کہ سرکاری ملازم یا پنشنر کے فوت ہونے کی صورت میں اس کی تجہیز و تکفین اور کفن دفن پر اٹھنے والے اخراجات حکومت برداشت کرے گی اس پالیسی پر کئی عشروں سے عملدرآمد ہو رہا تھا اور سرکاری ملازمین کے بہبود فنڈز میں سے تجہیز و تکفین کے اخراجات بیوہ عورتوں اور رنڈوے مردوں کو ادا کیے جاتے تھے مگر کئی سالوں سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سینکڑوں فوت شدگان کے ورثائ کو تجہیز و تکفین کے اخراجات ادا نہیں کیے جاسکے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین اور سابقہ ٹیچروں کو بھی کئی کئی سال سے پنشن اور ماہانہ مالی امداد کی رقم بھی نہ ملی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ تجہیز و تکفین کے بلوں کی عدم ادائیگی اس وقت منظر عام پر آئی جب ایک بیوہ خاتون رضیہ بی بی نے اس بارے میں صوبائی محتسب کو شکایت بھیجی جس پر صوبائی محتسب کو آگاہ کیا گیا کہ شیخوپورہ کی انتظامیہ کے پاس کفن دفن اور ماہانہ گرانٹ کے فنڈز طویل عرصہ سے نہ ہیں جن کے بارے میں ڈیمانڈ تیار کر کے صوبائی بہبود فنڈز بورڈ کو بھیجی جاچکی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More