The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہر میں ڈاکوئوں نے متعدد وارداتوں میں فائرنگ کر کے پاپ بیٹے سمیت آٹھ افراد کو زخمی کردیا،لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے

12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) شہر میں ڈاکوئوں نے متعدد وارداتوں میں فائرنگ کر کے پاپ بیٹے سمیت آٹھ افراد کو زخمی کردیا۔لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روزگلستان جوہر بلاک نمبر 9میں نجی بینک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمانڈر سی این جی اسٹیشن کے کیشئر جیپانندسے اس وقت 9لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی جب وہ رقم بینک میں جمع کرانے کے لئے جا رہا تھا۔ملزمان نے مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر ایک شہری کی موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود دعا چوک پینجتن امام بارگاہ کے قریب واقع عدان جنرل اسٹور پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے دکان مالک 40سالہ ہارون ولد محمد حنیف اور اس کا 17سالہ بیٹا حسن ولد ہارون زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو علاج کے لئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

ناردرن بائے پاس مائی گاڑھی کے قریب ڈاکو?ں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر دو شہریوں 40سالہ عبد المجید اور 40سالہ صاحب خان ولد شیر محمد کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔آئی آئی چندریگر روڈ پر مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار شہری سے بارہ لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی۔اس سلسلے میں بتایا جا رہا ہے کہ رقم لے کر جانے والے موٹر سائیکل سوار کو پہلے ایک گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ گر کر زخمی ہوگیا اور پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اس سے رقم چھین لی۔کورنگی صنعتی ایریا میں چمڑہ چورنگی پر ڈاکوو ں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 30سالہ آصف ولد دلبر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،زخمی کو علاج کے لئے جناح اسپتال لایا گیا۔ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں شرافی چوک کے قریب بھی مزاحمت کرنے پر 19سالہ عثمان ولد عبد الرحمان کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا ،زخمی کو علاج کے لئے سول اسپتال لایا گیا۔پیر کی شب سہراب گوٹھ تھانے کی حدود حافظ سوسائٹی غریب آباد میں ڈاکوو ں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 40سالہ اکرم گل ولد واندی گل زخمی ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More