The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہر میں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے کے واقعات میں ماں بیٹے سمیت پانچ فراد جاں بحق، دوزخمی … گرمی اور حبس کے باعث مسافر بس میں کم عمر بچہ جاں بحق ،کشمیر روڈ سے نامعلوم شخص کی … مزید

12

گرمی اور حبس کے باعث مسافر بس میں کم عمر بچہ جاں بحق ،کشمیر روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پیر ستمبر
22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) شہر میں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے کے واقعات میں ماں بیٹے سمیت پانچ فراد جاں بحق اور دوزخمی ہو گیا ،گرمی اور حبس کے باعث مسافر بس میں کم عمر بچہ جاں بحق ہو گیا ،کشمیر روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب شاہ لطیف ٹاو ن تھانے کی حدود بھینس کالونی جوگی موڑ پر ٹریفک حادثے میں 35سالہ خاتون حرا زوجہ رضوان اور اس کا بیٹا 16سالہ عباد ولد رضوان جاں بحق اور 6سالہ بچی ایمان زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

سہراب گوٹھ سے نانگن جانے والے روڈ پر ٹریفک حادثے میں 25سالہ مسلم ولد صادق جاں بحق اور 22 سالہ حیدر ولد صادق زخمی ہو گیا۔پیر کے روز دو پہر کو حب سے کراچی آنے والی منی بس میں سوار چار سالہ بچہ منو ولد نور محمد گرمی اور شدید حبس کے باعث دم توڑ گیا۔متوفی بچی کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا۔ادہر ناردرن بائے پاس افغان کٹ کے قریب بھی ٹریفک حادثے من ایک شخص ہلاک ہو گیا۔فیروز آباد تھانے کی حدود کشمیر روڈ پر نجی سپر اسٹور کے قریب سے 60سالہ شخص کی لاش ملی۔پولیس نے متوفی کی لاش کو جناح اسپتال پہنچایا۔پیر کی شب صفوری چورنگی کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 40سالہ شخص میرو جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More