The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہریوں، بارسلون مالکان اور بیوٹیشنز کو مختلف جراثیم سے پاک رکھنے اور ہیپاٹائٹس سے بچائو کیلئے حفاظتی کٹس تقسیم کی جارہی ہیں، اے سی جڑانوالہ

13

بدھ ستمبر
17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) : اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ زین العابدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بارسلون مالکان اور بیوٹیشن کی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کو ہیپاٹائٹس سے بچائو کی حفاظتی کٹس بھی تقسیم کر رہے ہیں تاکہ مختلف جراثیم سے محفوظ رہ کر سروسز لینے والوں کی صحت کا تحفظ یقینی ہو۔ انہوںنے یہ با ت ڈ پٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالواجد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری تیمور علی خاں، چوہدری عمران یوسف کے ہمراہ تحصیل کونسل ہال میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام حفاظتی کٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ رانا محمد آصف، عابد نظامی، ڈاکٹر منیر احمد، حبیب اللہ،تحصیل ہیلتھ کونسل کے ممبرضیاء انور گجرودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت بارسلون اور بیوٹیشن کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہیپا ٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت مرحلہ وار کٹس فراہم کررہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو نئے استرے، قینچی ودیگراوزار کے ذریعے شیو وغیرہ کرنے سمیت بیوٹیشن کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور لوگوں کو صحت مند رکھناہے۔انہوں نے باربرز سے کہا کہ وہ کٹس کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کریں تاکہ موذی وجاں لیوا امراض کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More