The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہرقائدمیں مختلف واقعات وحادثات میں6افرادجاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے

23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ہفتے کوشہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 6افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں3افراد زخمی ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حودو بہادر گوٹھ کچی آبادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ شاہدخان ولد سعید قتل کے نام سے ہوئی۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بہادر گوٹھ کا ہی رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد خان نشے کا عادی تھا اور وہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک وہاں شور ہوا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کسی کے ساتھ اسکے لین کے تناعزات تھے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ سے 30بور پستول کے دو خول ملے ہیں مقتول کے بھائی کے مطابق ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے صبح فائرنگ کی آواز سن کر باہر نکلا تو اسکی نعش پری تھی مقتول غیر شادی شدہ اور یوسف زئی پٹھان تھا اور دو بھائی تھے ،کراچی انچولی امام بارگاہ مکان نمبر 161 بلاک 20 مکان سے 49 سالہ خواجہ قمررضا ولد حسین رضا کی لاش برآمد ہوئی جس کوگلا کاٹ کر قتل کیا گیاتھا،پولیس گھر میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ، جامہ کلاتھ مارکیٹ کے قریب سے ایک 60سالہ شخص کی 8دن پرانی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہوسکے ، شاہ لطیف ٹاو ن کے علاقے لانڈھی جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہوگئے ، جن کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج دونوں افراد نے دم توڑ دیا ، اسپتال میں متوفین کی شناخت 22 سالہ نوید ولد رسول بخش اور 29 سالہ خرم ولد فداحسین کے ناموں سے ہوئی ہے ، ہیڈ محرر شاہ لطیف ٹائون احسان مروت نے بتایا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے لئے پولیس افسر جناح اسپتال روانہ کردیا ہے ،متوفی کی رہائش کے حوالے سے تاحال معلومات موصول نہیں ہوئی ، اجمیر نگری W-9اسٹاپ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے تاہم متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد سرد خانے منتقل کر دیاگیا متوفی کی عمر 55سال بتائی جارہی ہے ۔

ادھر مومن آباد کے علاقے میں چھری کے وار کرکے 24سالہ عمر خان کونامعلوم ملزمان نے تلخ کلامی کے بعد تیزدھار آلہ کاوار کر کے زخمی کردیااور فرار ہوگئے جب کہ زخمی اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔تھانہ رضویہ کی حدود ناظم آباد نمبر 2 نزد مسرت سینما کے ایک شخص ڈکیتی مزاحمت پر زخمی گولی سر پر لگی ، مضروب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی شخص کی شناخت35سالہ زبیر علی ولد سیف کے نام سے ہوئی ،تھانہ بلال کالونی کی حدود سیکٹر فائیو ڈی نزد بلدیہ اسکول نارتھ کراچی سیکٹر 5-Dکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 35سالہ جاوید حسین ولداسلم کے نام سے ہوئی جبکہ ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمی اہلکار کی شناخت 45 سالہ نعمت گل ولد رحمت گل کے نام سے ہوئی ہے ، زخمی اہلکار رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں تعینات ہے ،تاہم پولیس نے حادثہ کے زمہ دار ڈرائیور عثمان کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More