The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہدا کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، فریال تالپور

24

اتوار اکتوبر
22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے سانحہ کارساز کے شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہدا کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

سانحہ کارساز کی 13 ویں برسی کے موقعے پر جاری کردہ بیان میں فریال تالپور نے کہا کہ ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی اور مضبوط جمہوریت ناگذیر ہے، جس کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ع کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقعے پر انہیں نشانہ بنانے کے لیئے دہشتگردی کو استعمال کیا گیا، تاکہ پاکستان میں عوامی حقوق کی جدوجہد کو بارآور ہونے سے روکا جائے۔ فریال تالپور نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک میں آئین اور جمہوریت کا دفاع کرتے رہیں گے اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان عناصر کو شکست سے ہمکنار نہ کردیں، جو بااختیار پارلیمان کو اپنے مذموم ارادوں کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More