The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی

21


Live Updates

ہفتہ اکتوبر
13:08

شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت27 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی طرف سے مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے دائر ریفرنس کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلائ کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرونیب کی طرف سے شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے لئے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، جس کے باعث شہباز شریف پر عائد الزامات کے شواہد دستیاب نہیں ہیں اور انکوائری میں نامزد میاں عطائ اللہ اور میاں رضا عطا ئ اللہ وفات پا چکے ہیں، ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوائ کا شکار تھی،نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون 2000میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریفرنس کے مطابق ایل ڈی نے 1978میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی، اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے لیکن من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دیئے گئے،نیب نے تفتیش شروع کی تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انکوائری بند کر نے کے احکام صادر کئے جائیں۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More