The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں سانحہ موٹر وے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے، مریم اور نگزیب کی وضاحت

18

منگل ستمبر
21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں سانحہ موٹر وے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے موٹر وے پر نظام نہ ہونے اور بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی،شہبازشریف کا مقصد یہ تھا کہ نواز شریف نے موٹر وے بنائی لیکن موجودہ حکومت نظام بنانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتی جس کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا،حکومت سی سی پی او کے مظلوم کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بیان اور موٹر وے پر سانحہ کے اصل مسئلے سے توجہ نہیں ہٹاسکتی ،پوری قوم موٹر وے سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ایک آواز ہے ،سی سی پی او لاہور کابیان عمران خان مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے جس کے خلاف پوری قوم ایک آواز ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More