The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شہادت امام حسینؓ و امام زین العابدینؓ وحدت امت و بیداری کا درس دیتی ہے،متحدہ علماء محاذ

27


Live Updates

پیر ستمبر
18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی کی دعوت پر بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت 16واں سالانہ پیغام شہادت سیدنا امام حسینؓ و ابن حسینؓ امام زین العابدین ؓسیمینار و دعوت حلیم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ وسیاسی زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسینؓ و امام زین العابدین ؓ وحدت امت و بیداری کا درس دیتی ہے عظمت صحابہ و اہل بیت کیلئے شیعہ سنی متحد اور استعماری سازشوںکے خلاف بیدار ہیں۔ امام حسنؓ نے اتحاد امت کی خاطر اپنی خلافت قربان کردی اور بشارت نبویؐ کے مطابق حاکم وقت سے صلح کرلی،اہل بیت و اصحاب رسولؐ سے عقیدت و محبت ایمان کا حصہ ہے ،صحابہ کی اہانت کرنیوالوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیںامام حسینؓ نے یزیدی آمریت کے خلاف مثالی جہاد کا اعلان کیا،فلسطین، کشمیرکی آزادی کیلئے جرأت حسینیؓ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے مہمان خصوصی علماء مشائخ فیڈریشن کے سربراہ اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب امیر پیر احمد عمران نقشبندی،حجة الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی،خطیب اہل سنت علامہ شاہدین اشرفی،علامہ علی کرارنقوی سمیت فلسطین فائونڈیشن کے ابو مریم صابر کربلائی،آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری،جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضازیدی،اتحاد ملت ختم نبوت فورم کے سربراہ علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،آل سندھ علماء ذاکرین فیڈریشن کے علامہ سید سجاد شبیررضوی،مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدرعلامہ نثار احمد قلندری،جامعہ علامہ بنوری ٹائون کے فاضل مولانا اسد الحق چترالی بنوری،متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی،عالمی اتحاد امت مشن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی ، محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی،پیپلز لیبر رہنمایعقوب احمد شیخ،آل سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بانی یاسر حسین ،عافیہ موومنٹ کے مولانا امام حسین ہمدم نے خطاب جبکہ عالمی شہرت یافتہ پیر خواجہ سید معاذ علی نظامی، ایاز قادری، قاری انوار حمیدی، قاری حسین رحمانی نے بارگاہ اہل بیت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر علماء مشائخ نے فلسطین پر اسرائیلی، کشمیر پر بھارتی مظالم اور دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔علامہ عبدالخالق فریدی نے متفقہ قرارداد میں عاشورہ محرم کو پیش آنے والے افسوسناک و اشتعال انگیز صورتحال پر مذمتی قرارداد منظور کراتے ہوئے شیعہ سنی علماء کی جانب سے مکمل لاتعلقی کا واضح دوٹوک اعلان کیا۔شیعہ سنی علماء نے فرقہ وارانہ عالمی استعماری سازشوں اور ملکی امن واستحکام کیلئے اتحاد کا عزم کیا۔متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کی جانب سے بھی اسرائیلی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔



متحدہ عرب امارات،اسرائیل امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More