The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شورکوٹ چھائونی،پولیس نے غیر قانونی مقیم 4افغان باشندوں کو حراست میں لیکر تفتیش کا عمل شروع کردیا

14

پیر ستمبر
20:39

شورکوٹ چھائونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پولیس نے غیر قانونی مقیم 4افغان باشندوں کو حراست میں لیکر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ چٹیانہ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ گاؤں 327گ ب میں مبینہ طور پر کچھ مشکوک افراد موجود ہیں تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو حراست میں لے لیا جو کہ گاؤں میں برتن فروخت کررھے تھے۔ ذرائع کا کہنا ھے کہ حراست میں لئے گئے افراد کے نام غیرت خاں ،روزی خاں،سردار گل اور نور ولی ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر تھانہ رجانہ کے ایریا میں مقیم تھے اور چاروں افراد کے ویزے بھی ویلڈ نہیں ہیں۔تادم تحریر پولیس کی جانب سے زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More