The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

*شوبز خبریں* … ذ*گلوکارناصربیراج اورشیرمیاندادکی زبردست پرفارمنس،شہری نے پلاٹ گفٹ کردیا

12

ذ*گلوکارناصربیراج اورشیرمیاندادکی زبردست پرفارمنس،شہری نے پلاٹ گفٹ کردیا

اتوار اکتوبر
23:05

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء)بھنگڑا سٹارناصربیراج اورشیرمیاندادقوال کی زبردست پرفارمنس،شہری نے پلاٹ گفٹ کردیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمقامی ہال میں ایک پروگرام منعقدکیا گیا جس میں بھنگڑا سٹارناصربیراج اورشیرمیاندادقوال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،ہال موجودشائقین کواپنے گیتوں پر جھومنے پر مجبورکردیا اس موقع پرہال میں موجودایک شہری نے ناصربیراج اورشیرمیاندادکے گیتوں کوپسنددیدگی کا اظہارکرتے ہوئے فنکاروں کے لئے اپنی ہائوسنگ سوسائٹی میں پانچ پانچ مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا،اس موقع پرشہری نے بتایا کہ دونوں فنکاروں اپنے فن کے زریعے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں جس کے لئے یہ فنکاردادکے مستحق ہیں ،ناصربیراج اورشیرمیاندادقوال نے شہری کی فن کے ساتھ محبت کوسراہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More