The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں سلسلہ وار اتفاق رائے اور نتائج برآمد ہوئے ، چینی وزیر خارجہ

8

جمعرات ستمبر
11:01

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت، روس، قزاخستان ،کرغزستان اور منگولیا کا دورہ مکمل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اجلاس میں سلسلہ وار اہم اتفاق رائے اور نتیجے حاصل ہوئے ہیں۔پہلا یہ کہ رکن ممالک کے صدور کی جانب سے عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی فتح کی پچہترویں سالگرہ کے موقع پر بیان جاری کیے جانے کی درخواست پیش کرنے کا فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

دوسرا بنی نوع انسان کے مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے اتفاق واتحاد کو مضبوط بنایا گیا۔تیسرا کورونا وائرس کی وبا کے خاتمہ کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور چوتھا ہمہ گیر تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔پانچواں ، کثیرالجہتی کیلئے حمایت کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف فریقوں نے چین کے پیش کردہ عالمی ڈیجیٹل سکیورٹی انیشیٹو پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More