The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شمالی وزیرستان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑ تین ساتھیوں سمیت ماراگیا … دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی … مزید

7

دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں برائے راست ملوث تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر

اتوار ستمبر
19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) شمالی وزیرستان میںسیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑ تین ساتھیوں سمیت ماراگیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گھڑیوم کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر احسان سًنڑے اپنے 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق احسان سًنڑے بہت سی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا،دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں برائے راست ملوث تھا،دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں شگا تا نشپہ روڈپربارودی سرنگ دھماکے میں لیفٹیننٹ ناصرشہیدہوئے تھے،23سالہ لیفٹیننٹ شہید مظفراذباد کے رہائشی تھے،شہیدنائیک محمدعمران فیصل آباد اور سپاہی عثمان اخترراولپنڈی کے رہائشی تھے،بارودی سرنگ دھماکے میں4جوان زخمی بھی ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More