The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ سمیت تین دیگر دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

8

اتوار ستمبر
20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) شمالی اور جنوبی وزیرستان کے انٹر ڈسٹرکٹ حدود کے قریب واقع شکتو گھیروم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ عرف احسان سانرے سمیت تین دیگر دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے ایک ٹویٹ میں انہوں نے احسان سانرے جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کاماسٹر مائنڈ تھا کی آئی بی او میں ان کے مارے جانے کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا ۔

احسان سانرے حال ہی میںشکتو کے علاقے میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر (شہید) اور کیپٹن صبیح (شہید) سمیت متعدد فوجیوں اور افسروں کی شہادت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More