The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شفیع محمڈن فٹبال،حیدری بلوچ کا موسی لاشاری سے مقابلہ ڈرا ہوگیا … سابق چیئرمین ڈی ایم سی ساتھ ملک فیاض نے کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا

12

سابق چیئرمین ڈی ایم سی ساتھ ملک فیاض نے کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا

اتوار اکتوبر
18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) شفیع محمڈن فٹبال کلب کے زیراہتمام پمپنگ اسٹیشن میراں ناکہ لیاری میں پہلا آل کراچی شفیع محمڈن بینی فیٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ ساتھ چیمپئن حیدری بلوچ اور رنراپ موسی لاشاری کے مابین کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ سابق چیئرمین ڈی ایم سی ساتھ ملک فیاض نے فٹبال کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،ان کے ساتھ غلام عباس بلوچ پلیئر پینل کے صدارتی امیدوار حبیب حسن، سابق سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ، نیشنل کوچ حسن بلوچ،محمد قاسم این بی پی،حسین بخش بلوچ،محمد سلیم سما، رضا خان، سابق انٹرنیشنل قاسم سومار، شاکر لاشاری، قیوم کوچ سمیت دیگر اسپورٹس لوورز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شفیع محمڈن کے زیراہتمام پمپنگ اسٹیشن میراں ناکہ لیاری میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا،گرانڈ میں شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد ساتھ کی دونوں معروف ٹیموں کے درمیان ہونے والے معرکہ کو دیکھنے کے لئے موجود تھیں۔ کھیل کے پہلے ہاف میں موسی لاشاری کی جانب سے زین العابدین نے گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو میچ میں ایک،صفرکی برتری دلوادی۔ وقفے پر موسی لاشاری کی ٹیم ایک گول سے جیت رہی تھی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں حیدری بلوچ نے جوابی حملے کئے اور شاہ رخ نے گول بناکر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ میچ کا اختتام دونوں ٹیموں ایک ایک گول کے ساتھ برابری پرمیدان سے باہر آئیں۔اس موقع پر سابقہ چیئرمین ڈی ایک سی ساتھ ملک فیاض نے گرانڈ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے،فاتح ٹیم کو اپنی جانب سے 30ہزار روپے اور رنراپ کو 20ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More