The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شعبہ تدریس اور انڈسٹری کے مابین خلاء کو پر کیا جائے، … جامعات ایسے پیشہ وارانہ افراد پیدا کریں جو مارکیٹ کے تقاضوں سے آشنا ہوں صدراسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھزال بن حمود … مزید

7

جامعات ایسے پیشہ وارانہ افراد پیدا کریں جو مارکیٹ کے تقاضوں سے آشنا ہوں
صدراسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھزال بن حمود العتیبی کا جامعہ کے نائب صدور، ڈائریکٹر جنرل، ڈینز، پروفیسر اور ڈائریکٹر سے خطاب

پیر ستمبر
18:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھزال بن حمود العتیبی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شعبہ تدریس اور انڈسٹری کے مابین خلاء کو پر کیا جائے، جامعات ایسے پیشہ وارانہ افراد پیدا کریں جو مارکیٹ کے تقاضوں سے آشنا ہوں اور ان کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق کی گئی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں جامعہ کے نائب صدور، ڈائریکٹر جنرل، ڈینز، پروفیسر اور ڈائریکٹر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء میں تنقیدی فکر کو عام کیا جائے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے والے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حسب سابق مستقبل میں بھی اسلامی یونیورسٹی جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نوجوان اذہان کی آبیاری کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ھزال کا مزید کہنا تھا کہ جامعات وہ ادارے ہیں جو معاشرے کو تعمیر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں جامعہ میں بہترین اعلیٰ تعلیم کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر ھزال نے کہا کہ جامعات میں فرقہ وارایت اور عصبیت جیسے رویوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی پر متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شعبوں سے متعلق رپورٹس بھیجیں جن کی روشنی میں جامعہ کا سٹرٹیجک پلان وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر آن لائن طریقہ تدریس کی افادیت پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More