The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ش*صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،میر ضیااللہ لانگو

8

منگل ستمبر
22:05

Qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے آج ایک اہم اجلاس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنر شرکت کریں گی.

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیالانگو نے کہا کہ اب منشیات فروشوں کے ہاتھوں کسی کو تباہ ہونے نہیں دیا جائے گا منشیات فروشوں کے خلاف تمام تر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہی, موجودہ صوبائی حکومت نعروں کے بجائے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اسلئے عوامی حلقوں میں عوامی نمائندوں کی مقبولیت میں واضع اضافہ ہوا ہی, عوامی مسائل کا موثر حل نکال کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا رہی ہی, وزیر داخلہ میر ضیالانگو کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے بھی تمام تر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس حوالے سے موثر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہی, نوجوان نسل کی حفاظت, ترقی و خوشحالی ہمارے فرائض میں شامل ہے اسلیے ان کو نشے کی لت ہرگز نہیں لگنے دیں گے حکومتی اقدامات سے معاشرے میں بہترین سماجی تبدیلی دیکھنے میں آئے گی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More