The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شرقپور شریف ،ڈکیتی کی نیت سے آنیوالا دکاندارتاجروں اور اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ ،درگت بنانے کے بعدپولیس کے حوالے

13

اتوار ستمبر
22:00

شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) شرقپور شریف کے علاقہ رسول پارک میں دکاندار نے واردات کی نیت سے آنیوا لے ڈاکوکو قابوکر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،تاجروں اور اہل علاقہ نے ڈاکوکی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رسول پارک کے علاقہ میں دو مسلح ڈاکو ایک سینٹری سٹورمیں داخل ہوئے اور دکاندار پر اسلحہ تان کر لوٹنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

اسی دوران دکاندار یاسر علی نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا اور اس سے پستول بھی چھین لیا جبکہ اس دوران دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ شور شرابے پر دیگر دکاندار اوراہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے پکڑے جانے والے ڈاکو کی درگت بنا ڈالی ۔اطلاع ملنے پر شرقپور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو نے اپنا نام صدام اور تعلق لاہور کے علاقہ شاہدرہ سے بتا یا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More