The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شجرکاری عبادت ہے درخت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے،مصطفی قریشی

10

بدھ ستمبر
18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ شجرکاری عبادت ہے درخت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے درختوں کی پرورش کے لاتعداد فوائد ہیں جبکہ ملک کی معیشت میں بھی اس کی بہت اہمیت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کوچنگ سینٹر میں نیو پورٹس انسیٹیوٹ اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں جاری شجرکاری مہم میں پودے لگانے کے موقع پر کیا اس موقع پر نیوپورٹس انسیٹیوٹ کی چیئرپرسن ہما بخاری، حاجی مسعود پاریکھ، این سی سی کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ، کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، صدر وسیم ہاشمی، ایس وی پی تہمینہ آصف، نائب صدر محمد ذیشان مرچنٹ، اے کے میمن، احمد علی راجپوت،خالد شمسی، محموداحمد خان، زیرک فاطمہ سمیت دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں مصطفی قریشی کاکہنا تھا کہ آج ہمارا معاشرہ زبوں حالی اور ماحول آلودگی کاشکار ہے ایسے میں شجرکاری کے ذریعے سرسبز پاکستان مہم میں ہر فرد پودا لگا کراپنا قومی فریضہ پوراکرے ہم سب کی قومی ذمے داری ہے کہ سرسبزپاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے آگے آئیں تاکہ اجتماعی کوششوں سے اپنے اردگردکے ماحول کوبہتربناسکیں نیوپورٹس کی ہمابخاری کاکہنا تھا کہ ہم نے شجرکاری کو بطور مشن شروع کیا ہے کیونکہ اگر آج درختوں اور پودوں کی نشو و نما پر توجہ نہ دی گئی تو ہم مستقبل میں آلود گی کے مضر اثرات اور نقصانات سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے شجرکاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ سبزہ لگاکر فضائی کثافت کے دبا کو کم اور نوجوان نسل میں سرسبزوشادب ماحول کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ ماحول میں آلودگی کے بڑھتے ہوئے مضراثرات اور انکے انسانی زندگی پر اثرانداز ہونے کے نتائج سے آگاہ ہوتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے اپنا مثبت کرداراداکریں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ ٓاصف نے کہا کہ فضائی کثافت سے پاک آب و ہواانتہائی ضروری ہے آلودگی سے پاک ماحول سے بیماریوں سے تحفظ حاصل ہوتا ہے موسمی تغیرات نے نمٹنے کیلئے ہمیں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کی ذمے داری بھی پوری کرنی چاہیے پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کے تحت پورے ملک میں سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کو فروغ دیا جارہا ہے کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے پر مصطفی قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قدآور شخصیات کی اس نوبل مشن میں شمولیت اس مہم کیلئے ہواکاتازہ جھونکا ہے جس کی پیروی دیگر شخصیات کوبھی کرنی چاہییے وسیم ہاشمی نے کہا کہ گر ہرشخص اپنے حصے کاپودا لگا کر اس کی آبیاری کرے تووہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک ماحولیاتی آلودگی کے شکنجے سے آزاد ہوجائے گاملک میں ہونے والی تمام تقریبات میں شجرکاری کولازمی قراردیاجائے اس موقع پر مصطفی قریشی سمیت دیگر شخصیات نے پودے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More