The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شبلی فراز کی پاکستان ٹیلی ویژن پشاور مرکز آمد ،جنرل مینیجر اورنگزیب آفریدی نے استقبال کیا … آلات کی جدت اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مینجمنٹ لیول پر اقدامات … مزید

21

آلات کی جدت اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مینجمنٹ لیول پر اقدامات کررہے ہیں، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز

اتوار اکتوبر
22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پاکستان ٹیلی ویژن پشاور مرکز آمد پر جنرل مینیجر اورنگزیب آفریدی نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔اسموقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی وزارت اطلاعات کا اہم ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہماری ترجیح ہے،ادارے کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پشاور مرکز نے ماضی میں اچھے اچھے پروگرام پیش کئے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ آلات کی جدت اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مینجمنٹ لیول پر اقدامات کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ادارے کو سیلف سسٹینیبل بنانا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ادارے کی بہتری کے لئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More