The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شام عراق سرحد کی نگرانی حشد الشعبی کے سپرد ہے،ترجمان عراقی فوج

13

اتوار اکتوبر
11:10

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دستے شام کی سرحد سے ملنے والے علاقوں میں داعش کے خلاف غیر معمولی اور پیشگی آپریشن میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عراق کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحی رسول نے بتایا کہ الحشد الشعبی نے پچھلے چند ماہ کے دوران پیچیدہ کارروائیوں کر کے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے بعض کا تعلق شام جبکہ بعض کا دیگر ملکوں سے ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق شام سے ملنے والی سرحدوں کے 605کلومیٹرعلاقے کی نگرانی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سپرد ہے جبکہ باقی حصے کی نگرانی عراقی فوج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی ملک کی مسلح افواج کا حصہ ہے اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کمانڈ اور وزارت دفاع کی نگرانی میں ملکی سرحدوں کی حفاظت میں مشغول ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More