The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شادباغ پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے رشتہ نہ دینے پر45سالہ شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری کوگرفتار کرلیا

14

ہفتہ اکتوبر
19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شادباغ پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے رشتہ نہ دینے پر45سالہ شہری توقیر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے اشتہاری ملزم عدنا ن عر ف دانی کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

مقتول توقیر نے اپنی بیٹی کارشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس کا اشتہاری ملزم عدنان کو رنج تھا۔ملزم عدنان عرف دانی نی3ماہ قبل مقتول توقیر کے گھر کی دہلیز پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔مقتول توقیر 17روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ انچار ج انویسٹی گیشن شادباغ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More