The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، جنوبی افریقہ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریگی

16

اتوار اکتوبر
18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ ساتھ افریقین ٹیم کی بیس جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائیگی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائیگا جبکہ2009 کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ پاک جنوبی افریقہ سیریز بھی زمبابوے کی طرح کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More