The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سی ڈی اے کو تمام پلاٹوں کی پہلی اقساط ایڈوانس وصول ہو چکی ہیں حالانکہ اقساط کو جمع کرانے میں ابھی وقت باقی تھا،مقررہ وقت سے پہلے ان اقساط کی وصولی سی ڈی اے ، شہر کی تعمیر … مزید

3

اتوار ستمبر
18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) سی ڈی اے کو تمام پلاٹوں کی پہلی اقساط ایڈوانس وصول ہو چکی ہیں حالانکہ ان اقساط کو جمع کرانے کی مہلت میں ابھی وقت باقی تھا۔مقررہ وقت سے پہلے ان اقساط کی وصولی نہ صرف سی ڈی اے بلکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی حوصلہ افزاء ہے، سرمایہ کاروں کی طرف سے یہ جوش و جذبہ سی ڈی اے کی پالیسیوں اور حکومت کی طرف سے تعمیراتی انڈسٹری کو دی جانے والی مراعات پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ اتوار کو سی ڈی اے ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ابھی تک سی ڈی اے کو سات ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اس آکشن سے سات ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم کاروباری افراد کی طرف سے بھر پور اعتماد اور جذبے کے ساتھ حصہ لینے کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں سی ڈی اے کو محض ایک قسط کی وصولی سے ہی سات ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آکشن میں پلاٹ حاصل کرنے والوں میں سے دو ڈیویلپرز اپنے پلاٹوں کی مکمل ادائیگی بھی کر چکے ہیں جبکہ سی ڈی اے کی طرف سے بلیو ایریائ ، نیو وڑن کے ترقیاتی کاموں کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا تاکہ اس علاقے میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ گرڈ اسٹیشن پہلے ہی تیار ہے اور پیدل چلنے والوں کے پل پر کام جاری ہے۔ سی ڈی اے وصول ہونے والی رقم سے شہر کی تعمیر و ترقی اور ترقیاتی کاموں کو فروغ دے گا جس کے لیے ابتدائی کام کا آغاز ہو چکا ہے اور اسلام آباد کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سٹریٹ لائٹس اور بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کومزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جبکہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے متعدد نئے منصوبے بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More